|

وقتِ اشاعت :   October 13 – 2017

اسلام آباد: سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی نے(ن) لیگ کو خیرباد کہہ دیا،چند روز میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی نے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا تھا اورپھر مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کی تھی،گزشتہ دنوں میرظفراللہ جمالی نے قومی اسمبلی میں نوازشریف پر سخت تنقید کی تھی۔

جمعرات کے روز انہوں نے مسلم لیگ(ن) کو خیرباد کہہ دیا اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا جس کے بعد وہ اپنے آبائی حلقے میں پہنچ گئے اور دوستوں اور کارکنوں سے مشاورت شروع کردی جس کے بعد وہ چند روز میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔