کرم ایجنسی: پاک افغان خرلاچی سرحد کے قریب بارودی سرنگ کے 3 دھماکوں میں 3 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔
کرم ایجنسی کے علاقے پاک افغان خرلاچی بارڈر کے قریب بارودی سرنگ کے 3 دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جب کہ 3 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ شہدا کی میتوں کو پاراچنار روانہ کردیا گیا ہے۔
واقعے كی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سیكیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا۔ سكیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے چھاپہ مارکارروائیاں شروع کردی ہیں۔