|

وقتِ اشاعت :   October 15 – 2017

 لندن: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت تباہ ہوگئی ہے اور اقتدار پر دہشتگردوں کا قبضہ ہے جبکہ حالات کی تباہی کے ذمہ دار فوج پر تنقید کرہے ہیں۔

 پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری لندن پہنچ گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ فوج کے اقتدار سنبھالنے کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہوں گا، ملکی سلامتی اور معیشت ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں۔

عوامی تحریک کے سربراہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت تباہ ہوگئی ہے، اقتدار پر دہشتگردوں نے قبضہ کررکھا ہے ، موجودہ حکومت غیر آئینی اور غیر قانونی ہے جبکہ ملکی حالات کی تباہی کے ذمہ دار فوج پر تنقید کررہے ہیں، تاہم ہم فوج کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔