|

وقتِ اشاعت :   October 15 – 2017

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ورکرز کنونشن میں کارکن آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر خوب لاتیں مکے برسائے۔

اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں پاکستان تحریک انصاف کا آج ورکرز کنونشن ہے جس سے چیئرمین عمران خان نے بھی خطاب کیا۔

تاہم کنونشن سنٹر کے وی آئی پی گیٹ پر اس وقت شدید بدنظمی کی صورت حال پیدا ہوگئی جب پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑپڑے اور ایک دوسرے پر گھونسے برسادیے۔

وی آئی پی دروازے کو اعلیٰ رہنماؤں اور سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان کے داخلے کے لیے مخصوص کیا گیا تھا۔ تاہم کچھ کارکنوں نے جب وی آئی پی گیٹ سے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو سیکورٹی پر مامور کارکنوں نے انہیں روک لیا۔ اس پر تلخ کلامی شروع ہوئی جو ہاتھ پائی میں بدل گئی اور خوب مارپیٹ ہوئی۔