|

وقتِ اشاعت :   October 16 – 2017

 اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے 261 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردی ہے۔

 الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے کی پاداش میں نوازشریف کے داماد کیپٹین صفدر اورعائشہ گلالئی سمیت 261 ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردی ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

الیکشن کمیشن کی جانب سے 7 سینٹرز، 71 ایم این ایز، پنجاب اسمبلی کے 84 اراکین، سندھ اسمبلی کے 50، خیبرپختون خوا کے 38 اور بلوچستان کے 11 اراکین کی رکنیت معطل کی ہے۔ جن اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں نوازشریف کے داماد کیپٹن(ر) محمد صفدر، وفاقی وزیربرائے مذہبی امور سردار یوسف، پی ٹی آئی کی عائشہ گلا لئی، طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری، سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا، عبدالرحمان کانجو اور محسن شاہنواز رانجھا بھی شامل ہیں۔