|

وقتِ اشاعت :   October 16 – 2017

اومان: مسقط میں افغانستان کی صورتحال پر پاکستان، امریکا، چین اور افغانستان کے مابین مذاکرات جاری ہیں۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مسقط میں افغانستان کی صورتحال پر 4 فریقی مذاکرات جاری ہیں جس میں پاکستان سمیت افغانستان، چین اور امریکا کے حکام شریک ہیں۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کررہی ہیں۔

خطے میں قیام امن اور افغان مفاہمی عمل کے لئے جاری مذاکرات میں افغانستان میں قیام امن کے لئے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔