|

وقتِ اشاعت :   October 17 – 2017

کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکر ٹری و رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شمع اسحا ق بلوچ ،بی ایس او کے صوبائی سیکر ٹری اطلاعات شفقت ناز بلوچ اور نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء جا وید دھر پا لی اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نیشنل پارٹی نے ایک طویل سفر طے کر کے خاص مقام بنا لیا ہے۔

مشکلات مصائب و مسلسل جدو جہد کے نتیجے میں پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت بن گئی ہے نیشنل پارٹی کی اصولی و قومی جدو جہد کی ایک دنیا قائل ہے ۔

اپنے جاری کردہ بیان میں نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ این پی نے عوا م کی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ہوا ہے با بائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی فکر و فلسفے کا عملی مظاہرہ کر کے اہل بلوچستان کے دلوں میں جگہ بنائی گزشتہ چار سال اور خاص طور پر ڈاکٹر عبدالما لک بلوچ کی وزارت اعلی کے دوران جو شاندار حکومتی کار کردگی منظر عام پر آئی وہ ہماری پہچان بن گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ این پی کے قائد ین و کارکن پر ہیں کہ 22اکتوبر کو با بائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی اٹھا ئیسویں برسی این پی اور بلوچستان کے عوام کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے

عظیم الشان عوامی اجتماع سے تجد ید عہد کا پیغام دیا جائے گا بتا یا جائے گا کہ بلوچستان میں نفر ت ،تقسیم اور امتیاز کی کوئی گنجائش نہیں ہے این پی پڑھا لکھا صحت مند اور خوشحال بلوچستان کا خواب لئے آگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہم سب با بائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے احسان مند ہیں کہ انہوں نے ہمیں ایک راستہ دکھا یا اور ایک واضح سمت متعین کی بلوچستان کے عوامی کی طاقت ،حما یت او رسرپرستی میں بہت جلد بلوچستان اسمبلی کو نیشنل پارٹی کے کا رکنوں سے بھر دیں گے ۔

انہوں عوام دوست قوتوں ،طالب علموں، تاجروں ،سیا سی ورکروں ،قبائلی عما ئدین ،صحا فیوں اور وکلا ء برادری سے اپیل کی وہ با بائے بلوچستان کی برسی کے جلسے میں شریک ہو کر اپنے محسن کو خراج تحسین پیش کریں