|

وقتِ اشاعت :   October 17 – 2017

کوئٹہ:  جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈپٹی چےئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پارٹی کے زیر اہتمام26اکتوبر کو بیاد مفتی محمود کانفرنس عظیم الشان اور کامیاب کانفرنس منعقد ہوگا۔

کانفرنس سے معلوم ہوگا کہ جمعیت علماء اسلام کل بھی بلوچستان کا افرادی قوت تھا اور آج بھی ہے حکمرانوں کے نااہلی کی وجہ سے آج بھی ایک کروڑبچے تعلیمی اداروں سے باہر جبکہ35فیصد لوگ غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزاررہے ہیں ۔

2018کے الیکشن میں موقع ملا غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ اور غریب بچوں کو سکول میں داخل کرینگے۔

‘یہ بات انہوں نے پشتون ایکشن کمیٹی کے سربراہ انجینئر دلبر خان ناصر کے ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘۔

اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر خان ایڈووکیٹ‘ضلعی امیر مولانا ولی محمد ترابی ‘صوبائی نائب ناظم مولوی کمال الدین‘سابق صوبائی وزیر سردار یحییٰ خان ناصر ‘صوبائی سالار حافظ ابراہیم لہڑی ‘اقلیتی رہنماء ناصر مسیح اور دیگر بھی موجود تھے‘ ۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ لوگوں کی جوق درجوق شمولیت کے باعث اب ہمیں آئے روز میڈیا کا سامنا ہوتا ہے اور آج دلبر خان ناصر کی ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت خوش آئند بات ہے۔

انہوں نے کہاکہ 26اکتوبر کو کوئٹہ کی تاریخ میں ایک کامیاب کانفرنس مفکر اسلام مفتی محمود کے نام سے ہوگا جس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن 25اکتوبر کو کوئٹہ پہنچیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ کانفرنس کے بعد ایک بار پھر ان قوتوں پر واضح ہوگا کہ کل بھی جمعیت علماء اسلام صوبے کا افرادی قوت تھا اور آج بھی ہے لیکن بدقسمتی سے اور بعض قوتوں کی خواہش سے ہم پر اسے لوگوں کو مسلط کیا ہے جس نے ٹوٹل 20پولنگ اسٹیشن میں بھی ووٹ نہیں لیے ۔

انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں ان قوتوں کے خواہش کی وجہ سے مصنوعی لوگوں کو قوم پر مسلط کیا لیکن جب بلدیاتی الیکشن ہوا تو جمعیت علماء اسلام نے بھرپور کامیابی حاصل کی کیونکہ بلدیاتی الیکشن میں ان قوتوں کی دلچسپی نہ ہونے کی وجہ سے ہم نے عوامی قوت سے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کی ۔

انہوں نے کہاکہ 26اکتوبر کے کنونشن کے بعد نوجوانوں کو ملک کے مقاصد اور آنیوالی وقت سے باخبر رکھنے کیلئے جلد یوتھ کنونش بھی منعقد کرینگے اور کنونشن کے دوران نوجوانوں پر یہ واضح کرینگے کہ اس وقت ظلم کیخلاف انصاف کا بول بالا ہوگا اور نوجوانوں کو اپنا حقوق معاشی حالات کو درست کرنا ہوگا کیونکہ قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد میں شامل ہیں ۔

‘ڈپٹی چےئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ ہر حکمران نے الیکشن سے قبل غربت کی خاتمے کیلئے دعوے کیے لیکن آج بھی35فیصد لوگ غربت کی لکیر کے نیچے گزار نے پر مجبور ہیں۔

ایک وقت کی روٹی نہیں‘اگر روٹی نہیں تو کپڑے نہیں ہوتے‘ہسپتالوں میں غریب لوگ تڑپ تڑپ کر مررہے ہیں ریاست کی خدمت کرنے کے بجائے ریاست کو تقسیم اور ان کو نقصان پہنچارہے ہیں ۔

ایک کروڑ بچے تعلیمی اداروں سے باہر ہے اس صورت میں جمعیت علماء اسلام ریاست کے ساتھ ہے اور رہے گا‘اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ پارٹی کے زیر اہتمام26اکتوبر کو کوئٹہ میں بیاد مفتی محمود کانفرنس منعقد ہوگا ۔

قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن 25اکتوبر کو کوئٹہ پہنچیں گے اور کوئٹہ میں قیام کے دوران قبائلی زعماء سے ملاقات مقامی ہوٹل میں کانفرنس سے خطاب جبکہ ٹی این ٹی کالونی میں نماز جمعہ پڑھائینگے۔

ضلعی امیر مولانا ولی محمد ترابی نے کہاکہ پشتون ایکشن کمیٹی کے چےئرمین اور ان کے ساتھیوں کی جمعیت علماء اسلام میں شمولیت سے پارٹی مزید فعال ہوگی ہم نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

اس موقع پر انجینئر دلبر خان ناصر نے کہاکہ میں نے کئی عرصہ پشتون ایکشن کمیٹی کی پلیٹ فارم سے قومی سیاست کی اور آج ساتھیوں سے صلاح و مشورے کے بعد باقاعدہ طور پر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں اور19اکتوبر بروز جمعرات کچلاک میں ایک بڑا شمولیتی جلسہ منعقد ہوگا جس میں پشتون ایکشن کمیٹی کو باقاعدہ طور پر جمعیت علماء اسلام میں ضم کرینگے۔