کوئٹہ: پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کردیئے گئے۔ آئی جی پولیس بلوچستان کی منظوری سے جاری ہونیوالے اعلامیہ کے مطابق ایس ڈی پی او شالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد بگٹی، ایس ڈی پی او سریاب کیپٹن ریٹائرڈ نوید عالم،
ایس ڈی پی او صدر کیپٹن ریٹائرڈشیر علی ، ایس ڈی پی او سٹی لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد بلوچ، ایس ڈی پی او گوادر کیپٹن ریٹائرڈ زوہیب محسن، ایس پی ڈاو اوستہ محمد لیفٹیننٹ ریٹائرڈ فہد خان اور ایس ڈی پی او سبی عطاء الرحمان خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کے چار اکتوبر کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کی روشنی میں وزارت داخلہ اسلام آباد کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
یہ آفیسران فرنٹیئر کانسٹیبلری میں ایک سالہ کورس کرینگے۔ دریں اثناء عبدالرزاق شاہوانی کو ایس ڈی پی او شالکوٹ، علی نواز بلوچ کو قائمقام ایس پی ٹریفک سریاب سرکل ، احسان محمود کو اے ڈی آئی جی لیگل برائے ڈی آئی جی کوئٹہ ، راجہ بشارت علی کو ایس پی ڈی پی او سریاب، غلام فرید کو ایس ڈی آئی او سریاب ،شفقت امیر جنجوعہ کو ایس پی ڈی او کچلاک، سید اظہر حسین شاہ کو ایس ڈی آئی او انویسٹی گیشن پشتون آباد، نصیر الحسن کو ایس ڈی آئی او ایئر پورٹ،محمد خان کو ایس ڈی آئی او صدر، عاصم شفیع کو ایس ڈی پی او سٹی، سید عاصم علی کو ایس ڈی پی او قائد آباداور اصغر علی چنگیزی کو ایس ڈی آئی او قائد اآباد تعینات کردیاگیا۔
اسی طرح ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امین جعفر کو ایس ایچ او سول لائن ، عبدالقادر قمبرانی کو ایس ایچ او زرغون آباد، سلیم رضا کو ایس ایچ او بجلی روڈ جبکہ جاوید اختر بزدور کو ایس ایچ او جناح ٹاؤن تعینات کردیاگیا۔