|

وقتِ اشاعت :   October 21 – 2017

تربت:  بلیدہ میں مسلح افراد کی کاروائی چیئرمین میونسپل کمیٹی بلیدہ اسلام بہادر کے بھانجے اور جان محمد بلیدی کے کزن چنگیزبلوچ خان کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ 

چنگیز بلیدی اپنے گھر کے قریب اپنے سروس اسٹیشن پر بیٹھے تھے کی دو مسلح افراد نے ان کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے اور مسلح افراد فرارہوگئے یاد رہے کہ کچھ دنوں پہلے بلیدہ میں جان محمد بلیدی کے قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ بلیدہ سے واپس تربت آرہے تھے جس میں ان کے بیٹے سمیت تین افراد زخمی ھوئے تھے۔ 

جان محمد بلیدی نے اس واقع کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے شہید چنگیز بلیدی کے والد بلوچ خان کو فون کرکے اپنے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انھوں نے کھا نیشنل پارٹی اس گھناونے قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے شہید کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور شہید کے لیے مغفرت کی دعا کرتی ہے۔ 

نیشنل پارٹی کے بیان میں کھا گیا کہ مکران میں ایک مخصوص ٹولہ برادر کشی میں ملوث ہے جو بلوچ سماج کو نیست نابود کرنے کے لیے خانہ جنگی کی صورت حال پیدا کرچکا ہے۔ انھوں نے کھا کہ حکومت کو علاقے میں دہشت گرد گروہ کے خلاف بھر پور اقدام اٹھائیں انھوں نے کہا معصوم و بے گناہ افراد کا قتل کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے۔