|

وقتِ اشاعت :   October 22 – 2017

پنجگور: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر و سینٹر میر اسراراللہ زہری نے کہا ہے صوبائی حکومت اور آئی جی پولیس کی جانب سے پارٹی کے مرکزی قومی کونسل سیشن کے سیکورٹی کو ہٹانا سمجھ سے بالاتر ہے ،جب کہ ہم محدود ہوکر ایک گھر میں اپنی پارٹی پروگرام کررہے ہیں ۔

اس کے باوجود بھی ہمارے پارٹی پروگرام کو عدم تحفظ کرکے ہمیں سیاسی ماحول بنانے میں رکاوٹیں پیدا کیا جارہاہے،ہر پارٹی کو آئین پاکستان کے پریم ورک میں جمہوری انداز میں اپنے اپنے پارٹی کے پروگرام کرنے کا حق حاصل ہے ۔

ایک جمہوری ملک میں پارٹی کے پروگرام کو عدم تحفظ کرنے کی عمل سیاسی ماحول کو سبوتاژ کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاہے کہ بی این پی عوامی کی انٹر ا پارٹی الیکشن آئینی قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے ہم بمقام پنجگور جمع ہوئے ہیں ۔

بلوچستان کی صورت حال کو بہتر بنانے کیلئے چونکہ ہم نے بلوچستان کے صورتحال کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ اور صوبائی حکومت کو خطوط لکھے ہیں اور انہوں نے اپنے جواب میں ہمیں پروگرام اور سیکورٹی دینے کی اجازت دی ہے لیکن کل ہمارا پہلا دن بندہ کمرہ اجلاس اور آج بندہ کمرہ اجلاس جاری اور الیکشن ہے ۔

گزشتہ رات ہمیں پنجگور کے ایس پی پولیس کی جانب سے کہا گیاہے کہ آئی جی بلوچستان کی جانب سے ہمیں احکامات جاری ہوا کہ ہم آپکو سیکورٹی فراہم نہیں کرسکتے ہیں اور جو آپ کا قومی سیشن ہے قانونی آئینی جمہوری جو آئین پاکستان کے پریم ورک کے اندر ہوتے ہوئے بھی ہمیں مرکزی قومی کونسل سیشن کو محدود کرنے کو بھی کہا گیا ہے ہم ہے ہی ہیں محدود اس پروگرام کو ایک گھر میں بیٹھ کر کررہے ہیں نہ جانے کیوں ہمیں ڈسٹرب کیا جارہاہے ۔

ویسے بلوچستان کے سیاسی ماحول ابتر سے ابتر ہوتے جارہے ہیں جب کہ ہم قانونی آئینی جمہوری ماحول بنارہے ہیں جو ہمارا سیاسی، جمہوری و آئینی حق ہے کہ ہم انٹر پارٹی الیکشن کروا کر آنے والے الیکشن میں آرہے ہیں ۔

ہمیں پتہ نہیں صوبائی حکومت اور آئی جی پولیس کیوں ایسا کررہے ہیں کیونکہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستانی آئین و قانون کے پریم ورک میں رہتے ہوئے اپنے مظلوم قوم کی حقوق اور انکی ترقی و خوشخالی کیلئے سیاسی و جمہوری انداز میں سیاست کررہے ہیں۔

اس طرح سیکورٹی کو ہٹانا سمجھ سے بالاتر ہے ہم یہ سوال کرتے ہیں ان جمہوری اداروں سے کہ ہمیں آئینی قانونی حق نہیں کہ ہم پاکستان میں دوسرے پارٹیوں کی طرح اپنے پارٹی پروگرام کریں ۔

اگر سیاسی ماحول و جمہوریت ہے تو صوبائی حکومت کو ایسا نہیں کرنا چائیے اس طرح غیر قانونی ،غیر آئینی ،غیر جمہوری اندازسے سیاسی ماحول کو ایسے اقدامات سے سبوتاژ نہیں کرنا چائیے۔