|

وقتِ اشاعت :   October 22 – 2017

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پارٹی کے مرکزی رہنماء شہید میر جمعہ خان لانگو کی برسی کے موقع پر ان کی بلوچ عوام اور بلوچستان کی قومی جدوجہد میں کردار اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہید رہنماء نے میر عبدالخالق لانگو کی تربیت میں سیاسی پرورش حاصل کی اور انکی سیاسی سنجیدگی ،بردباری او رنظریاتی کمنٹمنٹ پارٹی کا قومی اثاثہ ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کی جماعت ہے اور کارکنوں کی جدوجہد کی بدولت نیشنل پارٹی آج بلوچستان کی سب سے بڑی جماعت ہے نیشنل پارٹی بلاشبہ شہید میر جمعہ خان لانگو کی قومی جدوجہد کو اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہیں اور ان کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ان کی سیاسی فکر کو آگے بڑھانے سے مشروط سمجھتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ میر عبدالخالق لانگو شہید ،میر عبداللہ جان محمد شہی اور میر حیدرخان لانگو جیسے سیاسی اکابرین اور استاد کی موجودگی میں کوئی بھی سیاسی ورکر قومی قیادت کی شکل حاصل کرسکتی ہے اور میر جمعہ خان لانگو نے اپنے اکابرین کی موجودگی کو باعث فخر سمجھ کر ان سے مکمل طورپر سیاسی تربیت حاصل کی جس کے بدولت وہ بلوچ عوام کی نمائندہ قیادت بن گئے ۔

نیشنل پارٹی کی کارکن میر جمعہ خان لانگو کی سیاسی سنجیدگی او رنظریاتی کمنٹمنٹ اپنی تربیت اور مستقبل سمجھ کر مطالعہ کریں تو شعوری طورپر پروان چڑھنے میں ازخود اپنے آپ کو کامیابی حاصل کریگا ۔

دریں اثناء گزشتہ روز کوٹ لانگو خالق آباد میں شہید میر جمعہ خان لانگو اور میر نواز لانگو کی برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میر ضیاء اللہ لانگو ،سردار زادہ شکرخان جتک ،ظہور لانگو ،حاجی یوسف لانگو ،ڈاکٹر دوست محمد لانگو ،حبیب بنگلزئی ،بابو رمضان لانگو ،کامریڈ علی اکبر ،گل لانگو سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے میر جمعہ خان لانگو کی قومی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔

انہوں نے کہاکہ ان کی جدوجہد نیشنل پارٹی کیلئے مشعل راہ ہے اور نیشنل پارٹی کو منظم کرنے میں شہید جمعہ خان لانگو کو بڑا کردار ہے ۔مقررین نے کہاکہ نیشنل پارٹی میں سیا سی سنجیدگی اور سیاسی شعور کے ذریعے بلوچستان کے عوام کی قومی حقوق کی جدوجہدمیں ہمیشہ اولین کردار ادا کیا ہے۔