گوادر: گوادر کو پانی فراہمی میں خلل، واجبات کی عدم ادائیگی پر درجنوں واٹر ٹینکرز مالکان نے اپنی واٹر ٹینکرز کھڑے کرکے سپلائی روک دی۔واجبات کی عدم ادائیگیوں کی وجہ سے ہم ڈیزل پمپس کے مقروض ہو چکے ہیں ۔
واجبات کی ادائیگی کے بعد ہی سپلائی شروع کرینگے۔ واٹر ٹینکرز مالکان کا موقف۔ تفصیلات کے مطابق گوادر شہر و گرد و نواح کے علاقوں کو پانی فراہم کرنے والے واٹر ٹینکرز میں بیشتر نے واٹر ٹینکرز کھڑے کر کے پانی کی سپلائی روک دی ہے ۔ جس کے سبب گوادر کو پانی کی فراہمی کم ہوئی ہے ۔ تاہم اب بھی آدھے واٹر ٹینکرز نے سپلائی جاری رکھا ہوا ہے ۔
واٹر ٹینکرز مالکان کا کہنا ہیکہ واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے مجبوراً ٹینکرز کو کھڑا کرنا پڑ رہا ہے۔ انتظامیہ سے کئی بار ملاقاتیں کیں ۔ لیکن اب تک ادائیگیاں نہ ہو سکی ہیں جس کی وجہ سے ہم ڈیزل پمپس کے مقروض ہو چکے ہیں ۔
مزید ڈیزل ادھار پر نہیں لے سکتے۔ واضح رہے کہ گوادر شہر و گرد و نواح کے علاقوں میں فراہمی آب کا واحد زریعہ واٹر ٹینکرز ہیں ۔ ٹینکرز کے کھڑے ہونے سے صورتحال سنگین ہو سکتی ہے۔
گوادر، واجبات کی عدم ادائیگی پر واٹرٹینکرز مالکان نے پانی کی سپلائی روک دی
وقتِ اشاعت : October 22 – 2017