خضدار : جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی مستقبل کا دارومدار ان کے نئی نسل کے کردار پر منحصر ہوتا ہے ۔
بر صغیر پر قابض انگریز نے نوجوان نسل کو اسلامی اقدار سے دور کرنے کے لئے لامیکالے کی نظام تعلیم رائج کیا جس کا مقصد ہماری نئی نسل کو گمراہ کرکے ان کو بے راہ روی سے دوچار کرنا تھا ہمارے ا کابرین نے اس نظام کے مقابلے میں اسلامی نظام تعلیم متعارف کرایا تاکہ اپنی نئی نسل کو ان کے شکنجے سے آزاد کریا جائے ۔
اس مقصد کے لئے جمعیت طلبہ اسلام نے دینی و عصری تعلیمی اداروں میں پڑہنے والے طلبہ کے درمیان ایک ربط قائم کیا جس کی وجہ سے آج ہمارے عصری اداروں میں اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے لئے ایک مؤثر آواز بلند ہورہا ہے ۔
ایک طرف جب مغرب زدہ سیاست دانوں نے یہ شور مچانا شروع کردیا ہے کہ وہ پاکستان میں نوجوان نسل مغربی معاشرت کے خواہان ہیں تو اس آواز کو غلطا ثا بت کرنے کے لئے ہمارے ہزاروں نوجوانوں اسلام کے نظام معاشرت و قانون عدل کے نفاذ کا مطالبہ کررہے ہیں ۔
نوجوانوں کی یہ تحریک ان لوگوں کے منہ پر ایک طمانچہ ہے جو ہماری نئی نسل کو اسلام کے مقابلے میں لانے کی کوشش کررہے ہیں پاکستان اسلام کے نام پر بنایا گیا تھا اس مقصد کے لئے برصغیر کے ہزاروں افراد نے اپنے جانوں عصمتوں اور وطن کا قربانی دیا تھا لیکن اب اس نعرہ کو کچھ لوگ نئی نسل سے بھلانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن یہ ان کی بھول ہے ۔
جمعیت علماء اسلام جب تک پارلیمان میں رہیگا اسلام کے نظام کے لئے پارلیمان سمیت ملک کے ہر کونے سے آواز بلند ہوتا رہیگا ملک کے آئین میں اسلامی دفعات جمعیت علماء اسلام کے قائدین کے مرہون منت ہیں ہم ان اسلامی دفعات کا دفاع کرتے رہیں گے اس جانب دیکھنے والے ہر آنکھ کو پھوڑ دیا جائیگا ہر اٹھنے والی ہاتھ کو کاٹ دیا جائیگا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مفتاح العلوم چاندنی چوک میں جمعیت طلبہ اسلام ضلع خضدار کے زیر اہتمام تربیتی کنونشن و شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے تربیتی کنونشن سے جمعیت علماء اسلام کے راہنما ( ر) جسٹس عبد القادر مینگل ، جمعیت طلبہ اسلام بلوچستان کے صدر آخوند زادہ سید جلال شاہ ، سیکرٹری جنرل عبد القیوم رند ، دا رلعلوم ٹاؤن شپ خضدار کے مدیر مولانا عبید اللہ دیوبندی ، جمعیت طلبہ اسلام ضلع خضدار کے صدر حافظ جمیل احمد ابرار ، جنرل سیکرٹری نعیم اللہ انجینئر نگ یونیورسٹی خضدار کے صدر نثار صالح بلوچ ، نوید احمد ، و دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔
تربیتی ورکشاپ میں ڈگری کالج خضدار و دیگر تعلیمی اداروں کے درجنوں طلبہ نے جمعیت طلبہ اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا مقررین نے کہا کہ ملک میں اس وقت افر تفری کا ماحول ہے مذہبی و قومی منافرتوں کا دور دورہ ہے ہمارے ادارے کمزور ہوتے جارہے ہیں ۔
اداروں کے درمیان تصادم پیدا کرنے کی کوشش ہورہی ہیں پاک چائنا اقتصادی راہداری کو متنازع بنا دیا جا رہا ہے مختلف ا قوام و صوبوں کے درمیان نفرتوں کے بیج بوئے جارہے ہیں ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے بردار اسلامی ممالک سمیت پوری دنیا میں پاکستان کے بارے میں بے اعتباری کی فضا عام ہوگئی ہیں۔
آئین میں اسلامی دفعات جمعیت کے مرہون منت ہیں، مولانا قمر الدین
وقتِ اشاعت : October 22 – 2017