باجوڑ ایجنسی: تحصیل خار میں مکان کی چھت گرنے سے 7 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
باجوڑ ایجنسی کی تحصیل خار میں ایک گھر کی خستہ حال چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 13 افراد ملبے تلے دب گئے۔ جس وقت واقعہ پیش آیا اس وقت گھر کے مکین سو رہے تھے۔
حکام نے 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جب کہ 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔دور دراز علاقہ ہونے اور سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں جب کہ متاثرہ افراد کو خار اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔