|

وقتِ اشاعت :   October 23 – 2017

کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے کرپشن کیس میں سابق وزیراطلاعات سندھ  شرجیل انعام میمن کو گرفتار کرلیا۔

 سندھ ہائی کورٹ میں صوبائی محکمہ اطلاعات میں 6 ارب روپے کرپشن کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن سمیت دیگر کی عبوری ضمانت منسوخ کردی اور نیب کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔  گرفتاری سے بچنے کے لیے شرجیل انعام میمن عدالت کے اندر ہی بیٹھے رہے جب کہ نیب کی ٹیم اور رینجرز اہلکار عدالت کے باہر ان کا انتظار کرتی رہی۔

بعد ازاں پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے سند ہائی کورٹ میں اپنے وکیل شہاب سرکی کے توسط سے نیب کو گرفتاری سے روکنے کی درخواست عدالت میں جمع کرائی ، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ سپریم کورٹ میں اپیل کرنے تک نیب کو گرفتاری سے روکا جائے تاہم چیف جسٹس نے درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی۔