لاہور: نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ امی دوبارہ اسپتال منتقل ہوگئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ امی ایک بار پھر اسپتال منتقل ہوگئی ہیں قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے۔
واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 120 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن جیتنے میں کامیاب رہیں تاہم وہ گلے کے کینسر کے باعث اس وقت لندن میں زیر علاج ہیں۔