خضدار : بی ایس او (پجار)کے زیر اہتمام قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں بلوچ اور پشتون طلباء پر پولیس کی جانب سے تشدد اور انہیں گرفتار کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی بی ایس او کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری نادر بلوچ کی قیادت میں برآمد ہو کر شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ۔
پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کی مظاہرین سے بی ایس او کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری نادر بلوچ نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماء عبدالواہاب غلامانی ،بی ایس او کے خلعی صدر محمد اکرم بلوچ ،ناصر کمال اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ اور پشتون طلباء پر جو حصول علم کے لئے اسلام آباد قائداعظم یونیورسٹی سمیت دیگر علاقوں میں زیر تعلیم ہیں گزشتہ دنوں وہ اپنے جائز مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے تھے احتجاج جمہوریت کا حصہ ہے مگر ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کرنے کے بجائے انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی حالت میں گرفتار کرنا قابل مذمت عمل ہیں ۔
اور اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ بلوچستان کے طلباء کو دوسروں صوبوں میں نا جائز تنگ کرتے ہیں انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچ طلباء پر تشدد کرنے کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے ان کے تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے اور بلوچ طلباء رہا کر کے ان کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں