|

وقتِ اشاعت :   October 27 – 2017

 اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال این ٹی ایس کے خلاف انکوائری کا حکم دیا۔

 قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے این ٹی ایس کے خلاف انکوائری کا حکم دیا جس پر نیب نے این ٹی ایس کے خلاف دائر مقدمات پرانکوائری شروع کردی ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ تمام طلبا کے مفادات کا تحفظ ہرصورت یقینی بنایا جائے گا اور میرٹ و شفافیت کے خلاف کسی بھی ادارے کو طلبا کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

واضح رہے کہ نیب کے خلاف تین مقدمات التوا کا شکار ہیں جن میں پرچہ آؤٹ کرنے، کرپشن اور طلبہ کے مفادات کو نقصان پنچانے کے کیسز شامل ہیں۔