راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول میں رکھ چکری سیکٹر پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوج نے بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا، بھارتی جاسوس ڈرون ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر گرایا گیا جب کہ گرائے گئے بھارتی ڈرون کا ملبہ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
واضح رہے گزشتہ سال نومبر میں بھی بھارتی ڈرون کواڈ کوپٹر جاسوسی کے لیے پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا تاہم پاک فوج نے ڈرون مار گرایا تھا۔