کو ئٹہ: انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب داؤد خان ناصر نے نواب زادہ گزین مری کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات دے دئیے ۔
گزشتہ روز نواب زادہ گزین مری کو سخت سیکورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کوئٹہ لایاگیا جہاں پولیس کی جانب سے ان کی 15روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے نواب زادہ گزین مری کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات دے دئیے ۔
واضح رہے کہ مذکورہ مقدمے میں نواب زادہ گزین مری پر کالعدم تنظیموں کی معاونت اور دیگرالزامات عائد ہیں۔