کوئٹہ: بلوچستان نیشنل موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے ایک اخباری بیان کے ذریعے مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی طرف سے سویلین بالادستی کے حصول کیلئے پرامن جمہوری جدوجہد کو مثبت اور محکوم بلوچ، پختون، سندھی، سرائیکی اورمحنت کش عوام کے حق سر قرار دیتے ہوئے ۔
جمہوری قوتوں اور باالخصوص سیاسی جماعتوں کے با شعور اور بے لوث کارکنوں کو تلقین کی ہے کہ وہ اس جمہوری جدوجہد میں جوش وجذبے اور ولولے کے ساتھ شامل ہو کر محنت کش عوام اور مطلوم قوموں کے حق حکمرانی بحال کرانے میں اپنا بھر پور کردا رادا کریں اور اپنی اپنی سیاسی پارٹیوں کے اندر رہتے ہوئے ا پنی قیادت تو مصلحت پسندی اور عملیت پسندی سے نکال کر اجتماعی جمہوری جدوجہد میں شامل کرنے کی انتھک کوشش جاری رکھیں ۔
اس لئے کہ عوام کی حق حکمرانی اور پارلیمنٹ کی مکمل بالادستی بااختیار قرار دینا ہر شہری کا بنیادی مسئلہ ہے علاوہ ازیں حقیقی جمہوریت قائم ہوئے ہی سے حقیقی وفاق کے تصور کو عملی جامعہ پہنایا جا سکت اہے یہ ہی اپنی جگہ ایک حقیقت ہے کہ گزشتہ 70 سال سے براہ راست یا بلواسطہ غیر جمہوری قوتیں بر سر اقتدار رہی پارلیمنٹ کو مکمل با اختیار بنانے ۔
عدلیہ کی مکمل آزادی بمعہ مالی اختیارات، میڈیا کی مکمل آزادی اور مکمل باختیار الیکشن بمعہ مالی اختیارات کے حصول کیلئے ایک طویل تسلسل کے ساتھ جدوجہد کی جرورت ہے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے کیونکہ غیر جمہوری قوتیں کسی بھی صورت عوام کے اقتدار اعلیٰ پر اپنا قبضہ یا تسلط سے دستبردار ہونے کیلئے تیار نہہیں ہیں ۔
سویلین بالادستی کا حصول جوٹے شیر لانے کے مترادف ہے یہ لازوال قربانیوں اور انتھک تسلسل کے ساتھ جدوجہد سے ہی ممکن ہے کرپشن، اقرباء پروری اورکے بھی یہی قوتیں ذمہ داری ہیں ۔
غیر جمہوری قوتوں کے براہ راست حکمرانی کے دوران کرپشن میں بے پنا ہ اضافہ ہوا ہے اور کرپٹ عناصر کو کھلی چھوٹ مل جاتی رہی ہے سٹیٹس کو غیر جمہوری نظام کو مستقل بنیادوں پر ہٹائے بغیر ، شدید سیاسی معاشی اور اخلاقی بحرانوں سے نہیں نکال پائیں گے ۔