|

وقتِ اشاعت :   October 29 – 2017

واشنگٹن: سابق امریکی صدر بارک اوباما کو ریاست الینوئس میں مقدمات کا فیصلہ کرنے والی جیوری کے لئے طلب کرلیا گیا ہے.

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سابق صدر کی نئی نوکری کے حوالے سے مزید تفصیلات منظر عام پرنہیں آئی ہیں تاہم امکان ظاہرکیا جارہاہے کہ بارک اوباما آئندہ ماہ کوک کاؤنٹی میں حاضری ہوں گے۔

 اوباما کو جیوری میں خدمات سرانجام دینے پر یومیہ 17.25 ڈالر معاوضہ دیاجائیگا۔

56 سالہ بارک اوباما کو دیوانی اور فوجداری مقدمات میں معاونت کےلئے طلب کیا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور جارج بش بھی وائٹ ہاؤس کوخیرباد کہنے کے بعد جیوری میں  خدمات ادا کرچکے ہیں۔

سابق امریکی صدر بارک اوباما ہارورڈ کے لاء سکول سے تعلیم حاصل کرنےکے بعد اور سینیٹر بننے سے قبل  12 سال تک شکاگو یونیورسٹی کے لاء سکول میں لیکچرار کےطورپربھی اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں جبکہ وہ شہری حقوق کے وکیل کے طورپر بھی کام کرچکےہیں۔

اوباما نے اپنے نمائندے کے ذریعے واضح کیا کہ وہ اپنی عوامی ذمہ داریوں کو بطور شہری اور کمیونٹی کے رہائشی بہترین طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔