|

وقتِ اشاعت :   October 30 – 2017

کوئٹہ+ قلات+ پنجگور: آزادی کا ریلی ایک رات کوئٹہ میں آرام کرنے کے بعد گوادر روانہ ہو گئی ریلی کا آغاز چین کے ساتھ سرحدی شہر خنجراب سے ہوا تھا کار جیپ اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل ریلی کو کوئٹہ کینٹ سے صوبائی وزیر داخلہ نے رخصت کیا تھا ۔

قلات سے نامہ نگار کے مطابق موٹر سائیکل اور جیپ ریلی قلات سے سخت سکورٹی میں گزر گیا درجنوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل ریلی قلات میں گزشتہ روز صبح تقریباََ دس بجے قلات میں داخل ہو گیا۔

اس موقع پر قلات پولیس لیویز فورس اور ایف سی کے اضافی نفری قومی شاہراہ پر تعینات کیئے گئے تھے تمام لنک رابطہ سڑکیں بند کی گئی تھی اور ریلی کی تین ہیلی کاپٹروں کے زریعے فضائی نگرانی بھی کی جارہی تھی ریلی کے شرکاء قلات میں روکے بغیر قلات کی حدود سے نکل گئے۔

پنجگور پاک فوج کی جانب سے آزادی جیپ اور کار ریلی پنجگور پہنچ گیا باب پنجگور پر آئی جی ایف سی اور دیگر عمائدین نے ریلی کا شاندار استقبال کیا اور اسکول کے بچوں نے شرکاء پر پھول برسائے اور بلوچی دھول کی چھاپ پر رقص کرکے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔

جیپ اور کار ریلی کے استقبال کے لیے آئی جی ایف سی طارق امان ،برگیڈیر ظہیر کمانڈنٹ ایف سی سلیم قادری ،ضلعی چیرمین عبدالمالک صالح ،ڈپٹی کمشنر جبار بلوچ ،مسلم لیگ کے صدر آغا گل ،جنرل سکریٹری اشرف ساگر ،چیرمین میونسپل کمیٹی پھلین بلوچ ،بی این پی مینگل کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی زاہد اور دیگر عمائدین شہر موجود تھے اس دوران بچوں نے ریلی کے شرکاء پر پھولوں کی نچاور کیا اور ریلی کی سیکورٹی کے لیے فضائی نگرانی بھی کیا گیا ۔