۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   November 1 – 2017

کوئٹہ: صومالیہ کی بحری فورس کی فائرنگ سے پاکستانی ماہی گیر جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ 

محکمہ فشریز کے ذرائع کے مطابق واقعہ چند دن قبل صومالیہ کے سمندری حدود میں صومالیہ کی بحری فورس نے مچھلی کے شکار کیلئے جانیوالے پاکستانی ماہی گیروں کی ایک گشتی پر فائرنگ کردی۔ 

ماہی گیر بغیر پرمٹ اور اجازت کے صومالیہ کے سمندری حدود میں داخل ہوئے تھے ۔ فائرنگ سے الیاس پیر بخش نودزئی نامی پاکستانی ماہی گیر جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ متاثرہ کشتی لاش اور زخمیوں کو لیکر واپس پاکستان کی طرف روانہ ہوگئی۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کشتی رات تک گوادر کے قریب پیشکان کے مقام پر پہنچے گی جہاں سے انہیں ہسپتال منتقل کردیاجائیگا۔یاد رہے کہ تین ہفتے قبل بھی صومالیہ کی بحری فورس نے بصاصو پورٹ کے قریب ایرانی ماہی گیروں کی کشتی پر فائرنگ کی تھی جس میں پاکستانی ماہی گیر بھی سوار تھے۔ فائرنگ سے پاکستانی ماہی گیر حیدر جاں بحق اور دو زخمی ہوئے تھے۔ صومالین فورسز نے سترہ ماہی گیروں کو گرفتار بھی کیا تھا۔