|

وقتِ اشاعت :   November 2 – 2017

بنی گالہ: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے بددیانت شخص کو پروٹوکول دینا شرمناک ہے ۔ 

چیرمین تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پروٹوکول دینے پر کڑی تنقید کا نشانابناتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے بددیانت شخص کو پروٹوکول دینا شرمناک ہے، وزیر اعظم کرپشن جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب شخص کو شاہانہ پروٹوکول کیسے دے رہے ہیں۔ 

عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم مطلوب شخص کو پنجاب ہاوٴس میں قیام گاہ کیسے فراہم کرتے ہیں، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کالے دھن کے تحفظ میں نواز شریف کی مدد کرتے نظر آرہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ منی لانڈرنگ کے 300 ارب نواز شریف کی تجوریوں میں محفوظ رہیں۔