|

وقتِ اشاعت :   November 2 – 2017

کراچی: نیب نے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی اے) کے دفتر پر چھاپا مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا جب کہ ڈائریکٹر عبیداللہ اور ریکارڈ روم کے انچارج کامران کو بھی گرفتار کرلیا۔

 نیب سندھ نے  کے ڈی اے کے دفتر میں چھاپا مار کر اہم ریکارڈ تحویل میں لے لیا جب کہ ڈائریکٹر کے ڈی اے عبیداللہ اور انچارج ریکارڈ روم کامران کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے  مطابق نیب کی ٹیم سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کو ہتھکڑی لگا کر سوک سینٹر پہنچی اور ان کی موجودگی میں عملے سےسوالات کئے گئے، ٹیم نے کے ڈی اے کے چارج پارکنگ کے دفتر کی تلاشی لی جب کہ ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ اور بچت بازار عبید اللہ اور انچارج ریکارڈ روم محمد کامران کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، اس دوران کے ڈی اے آفس کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیئے گئے تھے۔