|

وقتِ اشاعت :   November 3 – 2017

کوئٹہ :  محکمہ صحت بلوچستان نے سول ہسپتال اور بی ایم سی کوئٹہ کے 18ڈاکٹروں کو جاری کردہ اظہار وجوع نوٹس واپس لے لئے ،جمعرات کو سیکر ٹری صحت بلوچستان کے جاری ۔

کر دہ ایک اعلا میے کے مطابق ٹراما سینٹر کوئٹہ میں ڈیوٹی نہ دینے کے معاملے پرسول ہسپتا ل کوئٹہ اور بو لان میڈیکل کمپلکس کوئٹہ کے ٹیچنگ کیڈر کے 18ڈاکٹروں کو 17اکتو بر کو جاری کئے جانے والے اظہار وجوع نو ٹسز کو واپس لے لئے گئے ہیں۔

واضع رہے بی ایم سی ٹیچرز ایسو سی ایشن اور ایکشن کمیٹی نے گزشتہ روز کا میاب مذاکرات کے بعد 24روزہ ہڑتال ختم کر نے کا اعلان کیا تھا ۔