|

وقتِ اشاعت :   November 4 – 2017

ریاض: لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے ایران پر خطے میں براہ راست مداخلت کے الزام لگاتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے سعودی ٹی وی پر براہ راست خطاب کے دوران مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران خطے کو  تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے، لبنان کی تنظیم حزب اللہ مکمل طور پر ایران کی گرفت میں ہے،دونوں لبنان کے علاوہ دیگر عرب ممالک میں بھی عدم استحکام کی وجہ بن رہے ہیں، اگرایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو نہ روکا گیا توانتشار کی آگ  پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ 

سعد الحریری نے کہا کہ ایران  خطے کا کنٹرول حاصل کرکے شام و عراق میں اپنی من مانیاں کرنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے وہ خطے میں انتشار کی ہوا کو فروغ دے رہا ہے لیکن وہ اپنی ہی دشمنی کی لگائی ہوئی آگ میں خود جل  کر راکھ ہوجائے گا۔