|

وقتِ اشاعت :   November 7 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دھماکے اور فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکے دو ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے ۔

زخمیوں کو پی پی ایل ہسپتال سوئی منتقل کر دیا گیا اور خضدار کے علاقے وڈھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکندر آباد سوراب کا رہائشی نذیر احمد نامی شخص جاں بحق جبکہ کوہلو میں گھر پر فائرنگ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ایف سی کی جو ابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہو گئے ۔

لیویز کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں لیویز اہلکار معمول کے مطابق پیدل گشت کررہے تھے اس دوران نامعلوم افراد کی جانب سے زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ پر پاؤں آنے سے دھماکا ہوا۔ دھماکے میں دو ایف سی اہلکار محمد رمضان اور عمر گل زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو پی پی ایل ہسپتال سوئی منتقل کردیاگیا۔

پولیس کے مطابق وڈھ بازار کے قریب مین آر سی ڈی شاہراہ دونامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نذیر احمد بارانزئی مینگل ولد خلیل احمد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ مقتول ارچنو ضلع سکندر آباد سوراب کا رہائشی تھا۔ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

کوہلو میں قبائلی رہنماء کے گھر پر فائرنگ کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیل کے مطابق کوہلو کے علاقے میوند میں نامعلوم افراد نے مولوی عبدالستار کے گھر پر فائرنگ کی تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔ گھر کے قریب واقع چیک پوسٹ پر تعینات ایف سی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس سے ملزمان فرار ہوگئے۔