کوئٹہ: خضدار کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا ۔
یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز خضدار کے علاقے تحصیل مولا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے ۔
لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی لیویز کا عملہ کررہا ہے ۔