|

وقتِ اشاعت :   November 10 – 2017

سوئی: سوئی میں پی پی ایل کے ریٹائرڈ اور فوت ہونے والے ملازمین کے بچوں نے ایک نمبر گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

جس میں بڑی تعداد میں لوحقین نے حصہ لیا ۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں مختلف قسم کے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھتے تھے جس میں پی پی ایل انتظامیہ کے خلاف مختلف قسم کے نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلائے اور پی پی ایل انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین کے شرکاء نے میڈیا سے ابت کرتے ہوئے کہا کہ پی پی ایل انظامیہ اپنے کیئے گئے معاہدے کے تحت ریٹائرڈ اور فوت شدہ ملازمین کے بچوں کو 3ماہ کے اندر اندر ملازمت دینے کا پابند ہے مگر پی پی ایل انتظامیہ اس معاہدے کے خلاف ورزی کرہا ہے ۔

ریٹائرڈ اور فوت شدہ ملازمین کو 6سے10سال ہو رہا ہے مگر ان کو ابھی تک ملازمتیں نہیں دی گئی ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور خاص کر بلوچستان حکومت سے مظالبہ کرتے ہیں کہ پی پی ایل انتظامیہ کو اس ہٹ دھرمی سے روکیں اور جلد از جلد ان کو پی پی ایل کمپنی میں ملازمتیں دلوائیں۔