کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کوئٹہ میں خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ھوئے ایسے اداروں کے خلاف کھلی دہشت گردی سے تعبیر کرتے ہوئے اس کے خلاف منظم حکمت عملی ترتیب دے کر موثر کاروائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان بھر میں انتہاپسند عناصر کی سرگرمیاں میں تیزی حکومتی رٹ کی کمزوری کو ظاہر کررہی ہے گزشتہ دنوں تربت میں بے گناہ نہتے افراد کا قتل،پبلک ٹرانسپورٹ کو نشانہ بنانا کھلی دشت گردی ہے حکومت اور قانون نافظ کرنے والوں کی بنیادی زمہ داری ہے کہ وہ امن و امان کی بحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
بیان میں بلوچستان پولیس کی قربانیوں پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ شہید حامدشکیل انتہائی فرض شناس پولیس آفیسر تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی عوام کی خدمت کے لیے وقف کردی تھی۔ ہمیں ایسے پولیس افسران پر فخر ہے۔