کوئٹہ: ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کوئٹہ جناب راشد محمود نے کالعدم تنظیموں کیساتھ روابط ودیگر کے مقدمہ میں گرفتار نواب زادہ گزین مری کو جوڈیشل کرکے جیل بھیجنے کے احکامات دے دئیے ۔
گزشتہ روز نواب زادہ گزین مری کے خلاف درج ایف آئی آ ر نمبر 84/2015 کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کوئٹہ ون کے روبرو ہونا تھی تاہم جج کی رخصت کے باعث انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ کے روبرو پیش کیاگیا ۔
اس موقع پر عدالت کے جج نے نواب زادہ گزین مری کو جوڈیشل کرکے جیل بھیجنے کے احکامات دے دئیے ،کیس کی اگلی سماعت 18نومبر کو ہوگی ۔بعدازا ں پولیس کی جانب سے نواب زادہ گزین مری کو ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ منتقل کردیاگیا ۔
اس سے قبل نواب زادہ گزین مری مذکورہ مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر تھے ۔ نواب زادہ گزین مری کی جانب سے مذکورہ مقدمے میں دائر درخواست ضمانت بعداز گرفتاری میں مدعی کی جانب سے شوکت رخشانی ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کیا بعدازاں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کو 13نومبر تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔