|

وقتِ اشاعت :   November 12 – 2017

کراچی: بھارتی سیکیورٹی فورس نے 3 روز میں دوسری بار پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 5 ماہی گیروں کو اغوا کرلیا ہے۔

 بھارت کی بارڈرسیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے 3 روز میں دوسری بار پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی اور مزید 5 پاکستانی ماہی گیروں کو اغوا کرلیا۔ فشرفوک فورم کے ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں جاتی کے مقام پر بی ایس ایف نے خلاف وزری کرتے ہوئے 5 چھوٹی کشتیوں سمیت مزید 5 پاکستانی ماہی گیروں کو اغوا کیا، مغوی ماہی گیروں کا تعلق ویلج زیرو پوائنٹ سے ہے جن کے نام فیض محمد، بلوملاح، یاسین، علی اصغر اور موسیٰ ملاح ہیں۔

فشرفوک فورم کا کہنا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورس نے 3 روز قبل بھی اسی مقام سے 3 پاکستانی ماہی گیروں کو اغوا کیا تھا اور ان ماہی گیروں کا تعلق بھی ویلیج زیرو پوائنٹ سے ہے۔