|

وقتِ اشاعت :   November 12 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے پشین میں لیویز چیک پوسٹ پر شر پسندوں کا حملہ جوابی کا رروائی سے ایک شرپسند ہلاک دو حملہ آور زخمی حالت میں فرار سرچ آپریشن کے دوران متعد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

لیویز کے مطابق پشین کے علاقے کلی کربلا میں شاہی کوٹ لیویز چوکی پر شرپسندوں جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا لیویز فورس کی جوابی کاروائی میں ایک شدت پسند ہلاک ہو گیااورشرپسندوں کا حملہ پسپاکر دیا گیا ۔

واقعہ میں دو حملہ آور زخمی حالت میں فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنیوالے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور سرچ آپریشن کے دوران متعد د مشتبہ افراد کر حراست میں لے لیا گیا۔