اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جاری ہے جس میں مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں پر غور کیا جارہا ہے۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جاری ہے جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وزیرداخلہ اور وزیر صنعت وپیداوار سمیت متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز اور دیگر حکام بھی شریک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں جاری اجلاس میں حالیہ مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں پر غور کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے مردم شماری اور دیگر معاملات پر سندھ کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔