|

وقتِ اشاعت :   November 13 – 2017

 اسلام آباد: دبئی ایئرشو میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جسے شائقین نے خوب سراہا۔

دبئی ایئر شو میں جے ایف 17 تھنڈر کےعلاوہ جدید ترین تربیتی طیارہ سپر مشاق بھی نمائش کےلئے پیش کیا گیا۔ طیاروں کے غیر معمولی فضائی کرتب نے شائقین کو داد دینے پر مجبور کردیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں 16 ویں دبئی انٹرنیشنل ایئرشوکا انعقاد کیا گیاجس میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈرطیاروں نے شاندار فضائی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ۔رنگارنگ ایئرشوکی افتتاحی تقریب میں دنیا بھر سے شریک معزز مہمانوں میں ائیر مارشل احمر شہزاد،چیئرمین پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ بھی شریک ہوئے۔

ایئرشومیں جے ایف 17 تھنڈر کےعلاوہ جدید ترین تربیتی طیارہ سپر مشاق بھی نمائش کےلئے پیش کیا گیا جس میں پاک فضائیہ کے ماہر ہوابازوں نے شائقین کوداد دینے پر مجبور کردیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ دلکش اور مہلک لڑاکا جے ایف 17تھنڈر طیارہ تمام ہتھیاروں سے لیس غیرمعمولی کرتب دکھا کر زمین پر شائقین کے لیے مرکز نگاہ بنا رہا اور خوب داد سمیٹی۔