کوئٹہ: موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد ضلع کیچ میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔
ت کے مطابق موسم سرما کی پہلی بارش ضلع کیچ کے لئے رحمت کے ساتھ ساتھ زحمت بھی بن گئی 132کے وی کی مین ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث تمب،تربت،گوادر،پنجگور سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔
ترجمان کیسکو نے فنی خرابی کے باعث بجلی معطل ہونے کی تصدیق کر تے ہوئے بتا یا کہ تمپ اور تربت کے درمیان 132KVٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث تربت، گوادراورپنجگورکے اضلاع کوبجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے فنی خرابی دور کر نے کے لئے کام جاری ہے جلد بجلی بحال کر دی جائے گی۔