کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور میں ماضی میں جو لوگ بر سر اقتدار تھے انہوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر کے تمام پیسوں کو باہر منتقل کر دیا گیا ۔
نیب اور دیگر ادارے ان کے خلاف کارروائی کر کے عوام کا پیسہ واپس کر کے ان کی فلاح وبہبود پر خرچ کی جائے ان کی کشتی ڈوبنے والی ہے نیشنل پارٹی نے اقتدار میں آکر پنجگور کو پرامن ترین علاقہ بنا دیا آئندہ انتخابات میں ان کی ضمانتیں ضبط ہو جائے گی ۔
ان خیالات کا اظہار پنجگور کے علاقے دسٹ میں جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی حاجی اسلام بلوچ، ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالمالک بلوچ، طاہرہ خورشید شاہ بلوچ، خالد بلوچ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور میں 2008 سے2013 تک جو کرپشن ہوئی ہے ۔
ان کی تحقیقات ہونی چا ہئے کیونکہ یہ سیاسی مداری تھے اور انہوں نے ظلم وحشت کی خاطر عوام کو یرغمال بنایا اور ان کے حقوق کو ضبط کر کے اپنے ذاتی مفادات کو فائدہ پہنچایا پنجگور کے عوام کو خوفزدہ کر کے یہاں خوب لوٹ مار اور کرپشن کی گئی جس میں سابق صوبائی وزیر اور ان کے لوگ ملوث ہے اور ان کے بدولت تمام ادارے مفلوج ہو کر رہ گئے ۔
2013 میں نیشنل پارٹی نے اس لئے انتخابات میں حصہ لیا کے جن کے ہاتھوں پنجگور کے عوام یر غمال ہے ان سے عوام کی جان چھڑائی جائے اس وقت پنجگور اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں تعلیمی ادارے بند اور صحت کے شعبے مفلوج ہو کر رہ گئے تھے اور تمام علاقے کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے ۔
نیشنل پارٹی نے اقتدار میں آتے ہی پنجگور سمیت تمام علاقوں میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنایا تعلیمی ادارے اور صحت کے شعبوں کو بہتر بنا کر عوام کو ان کی دہلیز پر مسائل حل کر دیئے اور عوام کی بہتری وفلاح وبہبود کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔
ان کے دور میں پنجگور بدامنی سے دو چار تھی آج پنجگور پرامن ترین علاقہ ہے اور وہ لوگ ایک بار پھر سر گرم ہو گئے اور علاقے کو بدامنی کی طرف دھکیلنا چا ہتے ہیں مگر اب ان کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے اور جو تین ٹولوں کا گروپ ہے وہ اب عوام نے مسترد کر دیا اور ان کی کشتی ڈوبنے والی ہے اب عوا م فیصلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ 19 نومبر کو بیاد ڈاکٹر یاسین جلسہ ان لٹیروں ، چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گی۔