کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں نے بلوچستان کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا پنجگور میں ترقی کے نام پر اربوں روپے نکالے گئے مگر آج زمین پر کچھ نہیں دکھائے دیتے ہم جمہوری اور امن پسند لوگ ہے۔
صوبے کی ترقی وخوشحالی ہمارا معیار ہے اور ہم بلوچستان کے عوام کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے جن لو گوں کو لوٹ مار اور کرپشن کی ہے عوام ان کا احتساب کرینگے۔
2013 کے بعد جو حکومت آئی ہے وہ عوام کے امنگوں کے مطابق ان کے مسائل حل کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگو ر یونین کونسل سردو میں جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی حاجی اسلام بلوچ، میر عدنان سعید بلوچ، سابقہ صوبائی وزیر غلام جان بلوچ، طاہرہ خورشید بلوچ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ19 نومبر کوپنجگو رمیں بیاد ڈاکٹر یاسین بلوچ جلسہ ریفرنڈم ثابت ہوگا اور وہ قوتیں جو بلوچستان کے حقوق کے نام پر خوب لوٹ مار اور کرپشن کی مگر عوام کو ایک روپے بھی فائدہ نہیں ملا جس کے بدولت آج پنجگور اور دیگر علاقے شدید پسماندگی کا شکار ہے ۔
اگر یہ عوام کے خیر خواہ ہو تے تو آج یہ صورتحال پید انہیں ہوتی ماضی میں حکمرانوں نے اربوں روپے کرپشن کی مگر عوام کو کوئی بھی فائدہ نہیں دیا جس کے وجہ سے آج ہم اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں اور تمام تعلیمی اداروں اور صحت کے شعبوں کو فعال کرنے میں اپنا فعال کردار ادا کر رہے ہیں ۔
ان کے دور حکومت میں بازار دن دیہاڑے بند ہو تے تھے آج عوام ساکھ کا سانس لیا ہے اور آئندہ انتخابات میں ان کو شکست سے دوچار کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی ایک جمہوری سوچ رکھنی والی جماعت ہے اور ہمیشہ ملک میں جمہوریت کی بالادستی کے لئے آواز اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں نے بلوچستان کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا پنجگور میں ترقی کے نام پر اربوں روپے نکالے گئے مگر آج زمین پر کچھ نہیں دکھائے دیتے۔