نصیرآباد : گیس کے مسائل پرشہر بھر میں آواز بلند،کہیں گیس کی کم پریشر اور کہیں مکمل بندش کی شکایات موصول عوام سراپاء احتجاج وہی سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی ملازمین کالونی میں گیس کی مکمل بندش میں سر فہرست دو ماہ سے گیس کی مکمل بندش ، رہائشی ملازمین لکڑیاں جلانے پر مجبور۔
تفصیلات کے مطابق گیس کے مسائل پرشہر بھر میں آواز بلندہو رہی ہے کہیں گیس کی کم پریشر اور کہیں مکمل بندش کی شکایات سنے کو مل رہے ہیں جس پر عوام سراپاء احتجاج ہے مگر سوئی سدرن گیس کی جانب سے اس کوئی عملی کام نہیں ہو رہا ہے ۔
سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی ملازمین کالونی میں گیس کی مکمل بندش میں سر فہرست ہے دو ماہ سے گیس کی مکمل بندش کی وجہ سے رہائشوں کو کئی مشکلات کا سامنہ ہے گیس کی مکمل بندش سے رہائشی ملازمین کو مجبورً لکڑیاں جلا رہے ہے ۔
سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی کالونی کے رہائشی ملازمین کا کہنا ہے کہ سردیوں کی ایاموں میں گیس کی مکمل بندشکالونی کے رہائشی ملازمین مقدر بن گیا ہے انہوں نے کہا کہ پچھلے دو ماہ سے کالونی میں مکمل طور پر گیس کی بندش جارہی ہے جس سے رہائشی ملازمین کو مجبورً لکڑیاں جلانا پڑ رہا ہے جس سے ان کو کئی مشکلات کا سامنہ ہے لیکن سو ئی سدرن گیس کی حکام کو اس سے کوئی سروکار نہیں ۔
ہم سوئی سدرن گیس کی بالاحکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا قبلہ درست کر کے سول ہسپتال کالونی کے گیس کے مسائل کو حل کرے اور گیس کی بحالی کو جلد از جلد یقینی بنائے دوسری صورت میں ہمیں مجبورً روڑوں پر نکلنا پڑے گا۔