کوئٹہ: گوادر میں نامعلوم افراد نے کنٹینر پر فائرنگ کرکے ڈرائیور سمیت عملے کے تین ارکان کو زخمی کردیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق گوادر میں کوسٹل ہائی وے پر نیلنٹ میں لیویز کی کارواٹ چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد نے کنٹینر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کنٹینر ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔ لیویز کی جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
زخمیوں میں نواز علی ولد احمد سکنہ کراچی، نصیر احمد ولد خدا داد سکنہ تربت اور نادل ولد خدا بخش سکنہ کراچی شامل ہیں جنہیں سول ہسپتال گوادر میں طبی امداد دی گئی۔