|

وقتِ اشاعت :   November 17 – 2017

ڈیرہ بگٹی: ڈی ای او ڈیرہ بگٹی تعلیم دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے سکول بند کروا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے مین روڈ پر موجود گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول محمد کالونی جو کہ ایک فنکشنل سکول تھا جس کی واحد ٹیچر مس کلثوم بی بی کو ڈی ای او عائشہ بگٹی نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول محمد کالونی سے اٹیچ کر کے دوسرے سکول بھیج دیا جس کی وجہ سے چلتا ہوا سکول محمد کالونی بند ہو گیا۔

محمد کالونی کی بچیاں گھروں میں بیٹھ گئیں یہ سکول گنجان آبادی والے علاقے میں وا قع ہے اس سکول کے احاطے میں چار سو سے زائد گھر ہیں اور دور تک کوئی اور گرلز سکول بھی نہیں ہے۔

ڈی ای او ڈیرہ بگٹی ایک تعلیم دشمن آفیسر ہے جس کا ثبوت ایک چلتے ہوئے سکول کو بند کر دینا ہے ڈیرہ بگٹی تعلیمی لحاظ سے پہلے ہی انتہاء پسماندہ ہے اور لڑکیوں کی تعلیم کا رحجان کم ہے مگر آہستہ آہستہ تبدیلی آرہی ہے لوگوں نے اپنی بچیوں کو سکولوں میں بھیجنا چاہتے ہیں ۔

ایسے میں ریئل ٹائم مانیٹرنگ کا کردار انتہاء اہم ہے ان کی کوششوں سے محمد کالونی سکول میں درس وتدریس کا عمل شروع کیا گیا تھا جو کہ دو سال سے جاری تھا مگر ڈی ای او صاحبہ نے محمد کالونی کی استانی کو ٹرانسفر کر کے تعلیم دشمنی کا ثبوت دیا جہاں دوسرے شہروں میں بند سکول کھولے جا رہے ہیں۔

ایسے میں ڈیرہ بگٹی کے سکولوں کو بند کیا جا رہا ہے خاص کر لڑکیوں کے سکولوں سے اساتذہ کا تبادلہ ہے ۔

ڈی ای او صاحبہ نے کئی گرلز سکولوں کے اساتذہ کا تبادلہ کر کیا گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی ٹیچر کو بھی ٹرانسفر کیا اور گرلز مڈل سکول رحمت کالونی جس میں پانچ سو بچیاں زیر تعلیم ہیں اور صرف 4 معلمات ہیں۔

وہاں کے چار اساتذہ کو ایسے سکول بھیجا جہاں اساتذہ کی ایک کثیر تعداد موجود ہے ایسے سکولوں میں جہاں پہلے سے اساتذہ کافی تعداد میں میں ہیں ۔

وہاں اساتذہ کو بھیجنا تعلیم دشمنی کے سوا کچھ نہیں ہے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول محمد کالونی کی بچیوں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے کیونکہ محمد کالونی کا سکول گیاہ اکتوبر سے بند ہے۔

بچیوں کی والدین نے وزیر تعلیم وزیر داخلہ میرسرفراز بگٹی سیکٹیری تعلیم فتح بھنگر سے مطالبہ کیا تعلیم دشمن ڈی او عائشہ بگٹی کے سخت کاروائی کرکے ڈیرہ بگٹی سے فل فور نکال دیا جاے۔