ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد پٹ فیڈر کینال کے ٹیل کے کسانوں زمینداروں کو زرعی کی ترسیل بند ہزراوں ایکڑ پر گندم کی کاشت کو خطرہ جبکہ ربیع کینال تھری میں غیر قانونی پانی چھوڑ دیا گیا کیونکہ ربیع کینال تھری کا اب تک کام مکمل نہیں کیا گیا ہے ۔
پٹ فیڈرکینال کے سینکڑوں کسان زمیندار سراپا احتجاج بڑے پیمانے پر کسانوں کی علاقے سے نقل مکانی کا خدشہ تفصیلات کے مطابق ایری گیشن کے بالا آفیسران نے پٹ فیڈر کینال کے ٹیل کے حصہ کا زرعی پانی دینے کے بجائے ربیع کینال تھری میں غیر قانونی پانی چھوڑ دیا گیا ہے کیونکہ اس وقت ربیع کینال تھری کا اب تک کام مکمل نہیں کیا گیا ہے جس سے حکومت بلوچستان کے کروڑوں روپے ضیاع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔
پٹ فیڈرکینال کے ٹیل کے سینکڑوں کسان زمیندار سراپا احتجاج ہیں مجبورا بڑے پیمانے پر کسانوں کی علاقے سے نقل مکانی کا خدشہ پید اہو گیا ہے نصیرآباد کے کسانوں زمینداروں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے ایری گیشن کے ذم دار آفیسروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔