کوئٹہ: بلوچستان میگا کرپشن کیس میں صوبائی وزیر بلدیات مصطفی خان ترین نے نیب کے گواہ کے طور پر بیان قلمبند کرادیا۔
احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب عبدالمجید ناصر کی عدالت میں بلوچستان لوکل گورنمنٹ فنڈز میں اربوں روپے خردبرد کیس کی سماعت ہوئی ۔سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی ،ٹھیکیدار سہیل مجید ،سابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ حافظ عبدالباسط، سابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ فیصل جمال پیش ہوئے ، تاہم سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کو پیش نہیں کیاجاسکا۔
سماعت کے دوران استغاثہ کے اکسویں گواہ صوبائی وزیر بدلیات مصطفی خان ترین نے اپنا بیان قلم بند کروادیا ۔انہوں نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ فنڈز کے اجراء کیلئے اپنا طریقہ کار ہے۔
میرا سید سلیم شاہ سے کوئی تعلق نا ہے اور ناہی ان کے متعلق کچھ جانتا ہوں۔بعدازاں عدالت کے جج نے گرفتار ملزمان کے عدالتی ریمانڈ میں 28نومبر تک توسیع کے احکامات دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔