کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں فیس بک، ٹوئٹر سمیت تمام سوشل میڈیا سروسز بند ہوگئیں۔
ملک کے مختلف شہروں میں فیس بک اور ٹوئٹر سمیت تمام سوشل میڈیا سروسز کو انٹرنیٹ براؤزرپربند کردیاگیا جب کہ براڈ بینڈ کے ذریعے چلنے والے چینل بھی بند کردئیے گئے۔
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے فیض آباد دھرنے کے شرکا کے خلاف آپریشن کے باعث ملک بھر میں صورتحال نہایت کشیدہ ہوگئی ہے، جس کے باعث پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے بھی تمام نیوز چینلز کو آف ائیر کرکے نشریات بند کرنے کا حکم دیا تھا۔
تاہم اب ملک کے مختلف شہروں میں فیس بک، یوٹیوب اور ٹوئٹرسمیت تمام سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس بند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ دوسری جانب لاہور میں احتجاج کے باعث کریم اوراوبر کی سروس بھی بند ہونا شروع ہوگئی ہے۔