کوئٹہ: کمانڈر سدرن کما نڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا ڈیرہ بگٹی اور سوئی کا دورہ مقامی معتبر رین سے ملاقات ،سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم با جوہ نے جمعہ کو ڈیرہ بگٹی او رسوئی کا دورہ کیا جہاں انہیں علاقے میں امن و امان او ر استحکام کے بارے میں بریفننگ دی گئی ،کمانڈر سدرن کمانڈ نے علاقہ معتبر رین سے بھی ملاقات کی اور ان سے مختلف امور پر بات چیت کی ۔
اس موقع پر علاقہ معتبر رین نے سکیورٹی فورسز کی علاقے میں امن و امان،ترقی اور استحکام کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہااس موقع پر آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم بھی مو جود تھے۔