کوئٹہ: کوئٹہ میں شوہر بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے کلی ترخہ گلشن ٹاؤن کے رہائشی معشوق علی لاشاری نامی ملزم نے گھر میں موجود ستائیس سالہ اہلیہ ماہ نور رند کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
مقتولہ کی لاش بولان میڈیکل ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ مقتولہ کی بہن کے مطابق میاں بیوی میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ قتل کی وجہ گھریلو تنازع ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
کوئٹہ، شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کردیا
![]()
وقتِ اشاعت : November 30 – 2017