|

وقتِ اشاعت :   December 1 – 2017

کوئٹہ : جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیرمولانافیض محمدکی صدارت میں صوبائی مجلس عاملہ کااجلاس ہواجس میں جماعت کی فعالیت،ملکی صورتحال اورمختلف امورپرغورکیاگیااجلاس میں مختلف فیصلے کئے گئے جس کے مطابق مارچ میں صوبائی سطح پرعلماء کنونشن منعقدکیاجائے گاجس میں صوبہ بھرسے علماء کرام اورمشائخ عظام شرکت کریں گے اوردینی مدارس کے تحفظ اورعلماء کرام کی سیاست کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

اجلاس سے مولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،ایم این اے مولاناامیرزمان،مولانانوراللہ،حاجی عبدالواحدصدیقی،حاجی عبدالباری اچکزئی،مفتی غلام حیدر،سیدجانان آغانے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ختم نبوت کو نقب لگانے کی کوشش کی گئی تو جے یو آئی نے اپنا بھرپور کردار ادا کرکے آئین کی شق 7 سی اور 7 بی کو بحال کروادیااورپارلیمنٹ نے تجدیدعہدکرتے ہوئے قادیانوں کوغیرمسلم اقلیت قراردیا ۔

انہوں نے کہاکہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہو رہی ہے، پانامہ کے معاملے پر پوری سیاست کو یرغمال بنایا گیا، معیشت کو گروی اور مغربی ایما پر نہیں چھوڑا جاسکتا، ایک جانب امریکہ ہے اور دوسری جانب ایشیا میں معاشی طور ابھرتی ہوئی طاقت چائنہ ہے اور امریکہ اس معاشی تصور کوسبوتاز کرنا چاہتا ہے، پاکستان کے راستے سی پیک گذرے گا تو ایسے میں پاکستان بھی نشانے پر آئے گا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے وجود کو ختم کرنے اور جغرافیائی حالت تبدیل کرنے کی سازش بھی اسی طرح ہو رہی ہے جس طرح عراق، شام، لبیا، یمن، افغانستان کو غیر مستحکم کیا گیا دنیا میں اس وقت سرد جنگ جاری ہے، ایک طرف امریکا ہے جسے ایشیا میں نئی ابھرتی ہوئی معاشی طاقت چائنہ قابل قبول نہیں اور سی پیک منصوبہ مکمل ہونے سے چائنہ اور پاکستان معاشی طور پر مزید مستحکم ہونگے جس کے خلاف ہندوستان بھی سازشیں کر رہا ہے ۔

سی پیک منصوبہ پوری دنیا کے لیے پوری دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگیا ہے اور ایک بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت ملک کے اندرونی سیاسی بحران کو پیدا کرکے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کہ جے یو آئی نے کامیاب اورتاریخ سازمفتی محمودکانفرنس میں ہزاروں افرادکوجمع کرکے زبردست عوامی قوت کامظاہر کیاایوب اسٹیڈیم کچاکچ انسانوں سے بھراہواتھااورباہربھی ہزوروں لوگ کھڑے تھے ۔

ایک میدان میں اتنے لوگ جمع کئے کوئی اور جماعت اتنی بڑی تعداد میں کارکنان جمع نہیں کرسکتی اتنی بڑی تعداد کا مینڈنٹ رکھنے والی جماعت کی راہ میں الیکشن کے دوران رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں اور عوام کی راہ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ علماء کرام اسمبلی پہنچ کراسلامی قوانین کے تحفظ کے لئے کرداراداکریں گے اوربلاتفریق عوامی خدمت کے لئے بھی اپنی صلاحیتیں استعمال کریں گے اجلاس کے آخرمیں حاجی محمدحسن شیرانی کے کزن،ملک مہربان ملیزئی ودیگرکی وفات پرتعزیت کااظہارکرتے ہوئے مرحومین کے لئے مغفرت کی دعاکی گئی۔